ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

’جو ہمارے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں، آپ ان کیساتھ بیٹھ گئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ جو ہمارے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں نواز شریف ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغان مشیر حمد اللہ محب کا ایجنڈا واضح رہے، وہ پاکستانیوں میں دراڑ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

معید یوسف نے بتایاکہ افٖغان مشیر حمد اللہ محب پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہ رہا ہے، نواز شریف کی اس وقت ملاقات سے پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم نواز شریف نے کیوں ان سے ملاقات کی، جو پاکستان کے خلاف ایسی زبان استعمال کررہا ہے اس سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ لندن میں نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی ہے۔

اس پر وفاقی وزرا کی جانب سے نواز شریف پر تنقید کی جارہی ہے جبکہ مریم نواز نے بھی والد کی افغان وفد سے ملاقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں