تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی جماعتوں میں تصادم، ہلاکتیں 2 ہوگئیں

مظفر آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن غضنفر خان کا کہنا ہے کہ 16 پولنگ اسٹیشنز پر گڑ بڑ ہوئی، صورت حال خراب ہونے ‏سے 2 اموات ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر غضنفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، جس حد تک شفاف ووٹر لسٹ بنائی جاسکتی تھیں وہ بنائی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹرز غلط پولنگ اسٹیشن پر چلے گئے جس سے جھگڑا ہوا۔

‎ ‎چڑھوئی میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا کارکن محمد ظہیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ‏تحریک انصاف کا ایک اور کارکن رمضان زخمی ہوا ہے جبکہ سر پر ڈنڈے لگنے سے بھی ایک تحریک انصاف ‏کارکن زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر ایل اے 14 غربی باغ کے پولنگ اسٹیشن میں جھگڑا ہوا اور پولنگ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نتھگراں گرلز مڈل اسکول میں ن لیگ، مسلم کانفرنس کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد ‏نتھگراں گرلز مڈل اسکول میں پولنگ مکمل طور پر روک دی گئی۔

‎32 ‎لاکھ سے زائر ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ‏کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے۔

آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پاکستان میں بھی کشمیری ووٹ کا حق استعمال کریں گے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے کراچی، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور ‏نارووال میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی ‏انجام دے رہے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے۔

بڑے مقابلے متوقع

آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع ہیں، حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد سے مسلسل دو بار منتخب ہونے والے ‏ن لیگی امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمنٹیرین خواجہ فاروق سے ہو گا جو تحریک انصاف کے ‏امیدوار ہیں۔

حلقہ ایل اے 32 میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر مدمقابل ہیں جبکہ ایل ‏اے 3 میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ن لیگی امیدوار چوہدری ‏سعید آمنے سامنے ہیں۔

ایل اے 15 باغ ٹو سے پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس میدان میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -