تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

آزاد کشمیر انتخابات: ساڑھے 9 بجے عمران خان کی مکمل حکومت کا اعلان کروں‌ گا، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ پارٹی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کی پیش گوئی کردی۔

لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج رات 9بج کر30منٹ پر (ساڑھے نو بجے) عمران خان کی آزاد کشمیر میں مکمل حکومت کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ’راولپنڈی کی حد تک ہم یہ انتخابات جیت چکے ہیں،  انتخابات میں فتح عمران خان اور لال حویلی کی جیت ہے کیونکہ کیش گروپ کو شکست ہوئی اور عمران خان کو فتح ملی ہے‘۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی بار آزاد کشمیر کے الیکشن میں راولپنڈی کی نشستوں سے جیت گئی ہے، جاویدبٹ نے بڑے سُرماؤں کو شکست دی، دو سیٹوں پر راولپنڈی کی حد تک جیت چکے ہیں، جس کا اعلان ہم حتمی نتائج آنے سے پہلے کررہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، چار جوان شہید

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کشمیریوں کی آزادی کا کیس لڑے گا، مریم نواز کا آزادکشمیر سے کیا تعلق ہے؟ ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں، الیکشن آسان کام نہیں ہوتا، عمران خان نے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، ہم نے دو بار چھابڑی والے کو میئر بنایا‘۔

شیخ رشید احمد نے اس موقع پر مختلف اعلانات بھی کیے، جس میں انہوں نے کہا کہ ’جو بیٹی قتل ہوئی ہے اس کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، منشیات کے خلاف وزارت داخلہ جہادکرےگی، کراچی میں افغانیوں کےشناختی کارڈ بنانے والوں کو نکالا، اب پنڈی،لاہور اور پشاور سے بھی جعلی شناختی کارڈ بنانےوالے نادرا کے کرپٹ ملازمین کو نکال باہر کروں گا‘۔

Comments

- Advertisement -