تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں‌ پر مختلف پابندیاں‌ لگانے کا عندیہ

لاہور: کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کمشنر لاہور محمد عثمان کی  زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کرونا کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیاں اور ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے لیے مختلف سہولیات ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور کے پارکس  تفریحی مقامات پر بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد اور سرکاری خدمات کی فراہمی ماسک پہننے سے مشروط کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے کرونا ایس او پیز اور بالخصوص ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی جبکہ مارکیٹس میں دکانداروں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کرونا ویکسین لگوانے کی سہولت متعارف

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر قلت کے باوجود کرونا ویکسین کے حصول میں کامیاب

کمشنر لاہور نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو نئی یا تبدیل شدہ سم جاری نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایسے افراد پر پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین کے سفر پر بھی پابندی لگانے کا اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ویکشی نیشن نہ کروانے والوں کے ڈومیسائل، پیدائشی سرٹیفیکٹ سمیت دیگر خدمات محدود کردی جائیں گے‘۔

اجلاس میں ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے بینکوں ، دیگر اداروں میں خصوصی قطار اور سروس دینے اور مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر بھی غور کیاگیا۔

Comments

- Advertisement -