تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

گھی یا مکھن، زیادہ مفید کیا ہے؟

اکثر لوگوں کی جانب سے ‌مکھن پر زیادہ گھی کو ترجیح دیتی جاتی ہے اسے مکھن کا صحت بخش متبادل سمجھا جاتا ہے، گھی دراصل مکھن ہی کی زیادہ شفاف قسم ہوتی ہے، دونوں ایک ہی قسم کے دودھ سے حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے ان کی غذائی تشکیل اور چکنائی کی مقدار لگ بھگ برابر ہی ہوتی ہے۔

کھانوں میں استعمال پر دونوں کی تاثیر اور غذائیت بھی تقریباً ایک جیسی ہے لیکن کچھ لحاظ سے یہ دونوں مختلف مصنوعات ہیں۔ آئیے ان دونوں میں فرق جانتے ہیں۔

کھانوں میں استعمال کی بات آتی ہے تو گھی کو کئی پکوان بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ دال اور سالن وغیرہ۔ بسا اوقات اسے حلوے جیسے میٹھے بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مکھن کا استعمال گھی کے مقابلے میں نسبتاً محدود ہے۔

دونوں مصنوعات کو محفوظ کرنے کے طریقے الگ ہیں، گھی دو سے تین ماہ تک عام درجہ حرارت پر محفوظ کیا جا سکتا ہے جبکہ مکھن کو ریفریجریٹر میں رکھنا پڑتا ہے اور اسے بٹر پیپر میں لپیٹ کر رکھنا چاہیے۔

گھی میں مکھن کے مقابلے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ 60 فیصد سیر شدہ چکنائی رکھتا ہے اور فی 100 گرامز 900 کلو کیلوریز فراہم کرتا ہے دوسری جانب 100 گرام مکھن میں 3 گرام غیر سید شدہ چکنائی، 51 فیصد سیر شدہ چکنائی اور 717 کلو کیلوریز ہوتے ہیں۔

گھی میں دودھ کے پروٹینز کی مقدار مکھن کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، یہ ملک شوگر لیکٹوس سے پاک ہوتا ہے، مکھن میں ملک شوگر لیکٹوس اور ملک پروٹین دونوں ہوتے ہیں۔

گھی اور مکھن دونوں یکساں قدرتی اجزا اور چکنائی رکھتے ہیں لیکن گھی ملک شوگر لیکٹوس اور ملک پروٹین کیسین سے پاک ہوتا ہے، اس لیے لیکٹوس اور کیسین سے الرجی رکھنے والوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

Comments

- Advertisement -