تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ساہیوال میں 15 شادیاں کرنے والے فراڈیے کا بیٹا گرفتار

ساہیوال: پنجاب کے شہر ساہیوال میں 15 شادیاں کرنے والے فراڈیے کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں سفید پوش خاندانوں میں شادی کرکے خواتین کو بلیک میل کرکے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی ہتھیانے والے بین الصوبائی منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی مفرور ملزم فیصل حسن کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فیصل حسن نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کرکے ان سے رقم زیورات ہتھیا کر طلاق دے دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ اس کی پہلی بیوی اور بیٹا عبدالاحد بھی شامل ہیں، ملزم فیصل حسن خود کو کنوارہ یا طلاق یافتہ ظاہر کرکے درجن سے زائد لڑکیوں سے شادی کرکے ان کی زندگیاں برباد کرچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں کے تھانوں لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، راولپنڈی اور ساہیوال میں ایف آئی آر کا اندراج ہے اور متعدد تھانوں کا اشتہاری بھی ہے۔

پولیس نے گزشتہ روز ملزم کے بیٹے کے خلاف اس کی 15ویں بیوی کی شکایات پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -