تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دادی کی ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض دس سالہ پوتی کی شادی کرانے کی کوشش

جیکب آباد: سندھ پولیس نے ضلع جیکب آباد میں کارروائی کر کے دس سالہ لڑکی کی شادی کروانے والے باپ اور دلہا کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے دس سالہ بچی کی شادی کی کوشش کو ناکام بنا کر باپ کو گرفتار کرلیا۔

عدالتی حکم پر لولیس نے بچی کے باپ کے علاوہ دلہا کو بھی گرفتار کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق بچی کی دادی نے ڈیڑھ لاکھ کےعوض شادی طے کی تھی، دلہا اور اہل خانہ نے رقم ادا کر کے دس سالہ بچی کو خریدنے کی کوشش کی۔

ماموں کی درخواست پرعدالت نے پولیس کوکارروائی کاحکم دیا، پولیس کو بچی کو  ماموں کےحوالےکردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال پولیس نے کم عمری کی شادی کرنے پر ایاز نامی دلہا کو گرفتار کیا، جس کا حراست میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: خیرپور: کم عمری کی شادی پرگرفتار دولہا انتقال کرگیا

پولیس نے 28 جنوری کو ضلع خیر پور کے پیرجوگوٹھ کے علاقے کوٹ ڈینل محلے میں کم عمر بچوں کی شادی کرائے جانے پر کارروائی کی ، اس کارروائی میں دولہے اور دلہن کے والدین سمیت 20 باراتیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دولہے ایاز کو بھی پولیس اپنے ساتھ لی گئی تھی۔

بعد ازاں پیرجو گوٹھ پولیس نے دلہا ایاز علی ، دلہن صائمہ اور گرفتار افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا،جہاں عدالت نے دولہے دلہن کو آزاد کرنے اور ان کے والدین کوجیل بھیجنےکاحکم دیاتھا۔

بعد ازاں تیس جنوری کو دلہا ایاز علی کا جیل میں ہی انتقال ہوا، جس پر اہل خانہ نے پیرجوگوٹھ پولیس کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ دولہا پولیس لاک اپ میں رہنے کے باعث بیمار ہوا، حراست میں اُسے سخت ذہنی دباؤ کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے اُس کی موت ہوئی۔

Comments

- Advertisement -