تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پسند کی شادی، لڑکے کے رشتے دار کو مخالفین نے جلا دیا

ملتان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے رشتے دار کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے شہر ظاہرپیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے نے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی، جس کی ادائیگی کے باوجود لڑکے کے رشتے دار کو لڑکی والوں نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔

ظاہر پیر کے علاقے آباد پور میں لڑکے کو  مخالفین نےلڑکے اور اُس کے رشتہ دار کو تشددکا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی بنا کر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا۔

ملزمان نے بجلی کے تار، ڈنڈوں، اینٹوں اور لاتوں سے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پاؤں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس حکام کے مطابق 8 ماہ پہلے متاثرہ شخص کے رشتہ دار نے پسندکی شادی کی ، فریقین نےجرگہ کرکےجرمانہ لےکر صلح کرلی تھی، لڑکی کے ورثا نے پرانی رنجش پرحملہ کرکےلڑکےکےرشتہ دارپر تشددکیا۔

پولیس نے واقعےکامقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -