راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔
[bs-quote quote=”کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں” style=”default” align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ آئی جی آرمز کمانڈر بلوچ رجمنٹل سینٹر بھی موجود تھے، آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس کے موقع پر ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کے دوران بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور کامیاب آپریشنز کو سراہا۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں، کمانڈر تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔