تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں‘

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان کا اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک حادثے سے متعلق بتارہی ہیں۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ’جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تو ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہوگئی تھیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ‘چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں، اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر بہت خوفزدہ رہتی ہوں۔‘

اس شو میں معروف اداکار ہمایوں سعید شریک تھے، ہمایوں سعید نے کبریٰ خان کے بیان پر کہا کہ ان کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ کر اور بھی خوبصورت ہوگئی ہیں۔

پروگرام میں شریک اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ’لیکن آپ کو دیکھ کر بالکل پتا نہیں چلتا کہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -