جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

بلوچستان، مغوی سیاسی رہنما کی ہتھکڑیاں لگی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین سے چالیس روز قبل اغوا ہونے والے سیاسی رہنما کی ہتکھڑیاں لگی لاش ملی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین میں واقع مہاجر کیمپ سرانان کے قریب سے صبح ہتھکڑیاں لگی لاش برآمد ہوئی، جس کو ریسکیو رضاکاروں نے اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد لاش کی شناخت عبید اللہ کاسی کے نام سے ہوئی، جو عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر اور عہدیدار بھی تھے۔

اہل خانہ کے مطابق ملک عبید اللہ کو چالیس روز قبل نامعلوم افراد گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اغوا کاروں نے عبید اللہ کاسی کی رہائی کے عوض تاوان مانگا تھا، رقم ادا نہ کرنے پر انہیں  قتل کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی نے عبید اللہ کاسی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم اغوا کاروں نے انہیں چھبیس جون کو کلی کتیر میں گھر کے سامنے سے اغوا کیا۔ اے این پی کے مطابق عبیداللہ کی لاش کچلاک کے قریبی پہاڑی علاقے سرانان سے ملی۔

عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے عبیداللہ کاسی کے قتل کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں