تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

’صنفِ آہن: اسلحہ چلانا، سلیوٹ کرنا سیکھنا ہے‘

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ میں ایک کیڈٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ صنف آہن میں اداکاری کرنے کے لیے اداکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرنی پڑی ہے، آنے والے پروجیکٹ کے لیے پرجوش ہوں، اصل میں اپنے کردار سے تھوڑا بہت پیار کرنا شروع کردیا ہے۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کے لوگ یہ جانتے ہیں یا نہیں لیکن جب ہم صنفِ آہن کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں تو شوٹنگ کے ساتھ ٹریننگ بھی کررہے ہیں، اس پروجیکٹ کے لیے ہمیں بطور کیڈٹس مناسب تربیت دی جائے گی، ہمیں اسلحہ چلانا، سلیوٹ کرنے سمیت بہت کچھ سیکھنا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ سجل علی، سائرہ یوسف اور یمنیٰ زیدی سمیت دیگر اداکار اس تربیت کے دوران ایک اصلی کیڈٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: ’صنفِ آہن‘: خواتین کے حقوق سے آگاہی پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ کا اعلان

کبریٰ خان نے کہا کہ ہم مختصر مدت کے لیے اصل میں کیڈٹس بننے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’صنفِ آہن‘ کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سِکس سِگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا جا رہا ہے۔

صنفِ آہن کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہ نواز ہیں۔

Comments

- Advertisement -