تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’اولمپک کمیٹی خود کو جوابدہ نہیں سمجھتی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں کارکردگی کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اولمپکس کمیٹی خود کو جوابدہ نہیں سمجھتی، ہمیں کہا جاتا ہے کہ معاملات سے الگ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹس کے لیے پیسے لے لیے جاتے ہیں، آڈٹ نہیں کرسکتے، ڈرایا جاتا ہے کہ پاکستان کی رکنیت منسوخ کرادیں گے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اولمپکس میں کوچ بھیجنے چاہیے تھے، آفیشل بھیج دیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیل کے مختلف اداروں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت کا ریگولیٹری کردار ادا کرنا چاہے جو ادا نہیں کررہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، دل جیت لیے

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ معاملات کو ایگزیکٹو کمیٹی میں اٹھائیں گے، ہم باہر سے کوچ کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر اولمپکس کو خود احساس ہونا چاہیے کیا شخصیات اداروں سے بڑی ہیں، میں ارشد ندیم کے خاندان کو مبارک باد دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل نہ جیت سکے مگر قوم کے دل جیت لیے۔

جیولین تھرو فائنل کے آخری راؤنڈ میں ارشد ندیم کی باری ضائع ہوئی، ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں سب سے بڑی تھرو 84.62 میٹر دور پھینکی۔

جیولین تھرو کا گولڈ میڈیل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر کی تھرو کر کےجیت لیا، جمہوریہ چیک کے جیکب 86.67 میٹر کی تھرو کر کے سلور میڈل لے اڑے، جب کہ جمہوریہ چیک ہی کے ویزلے 85.44 میٹر کی تھرو کر کے برونز میڈل کے حق دار ٹھہرے۔

پاکستان کے ارشد ندیم 84.62 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے، انھوں نے اپنی پہلی باری میں نیزہ 82.4 میٹر دور پھینکا تھا، اور پہلے راؤنڈ کی پہلی تھرو میں ارشد ندیم چھٹے نمبر پر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -