تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاک ڈاؤن: گھروں میں محدود بچوں کی نظر کمزور کیوں ہورہی ہے؟

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند ہونے کے باعث بچے گھروں میں محدود ہوتے ہیں اور اس دوران بچے گیمز کھیلتے ہیں جس کے سبب ان کی نظر کمزور ہونے لگی۔

بچوں پر کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک محدود رہنے والے بچوں میں نظروں کی کمزوری بالخصوص دور کی چیزیں دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

بچوں میں نظر کی کمزوری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے یہ بچے گھر میں بند رہنے کی وجہ سے اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی یا پھر ویڈیو گیمز کھیل کر گزارتے ہیں۔

ہانگ کانگ میں کی جانے والی اس تحقیق میں 1793 بچے شریک ہوئے، جہاں ان کی دیکھنے کی صلاحیت کو جانچا گیا اور ان بچوں نے اپنے لائف اسٹائل کے حوالے سے دئیے گئے ایک سوالنامے کو پُر کیا۔

تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے ان میں سے سات سو بچوں کو عالمی وبا کے آغاز میں تحقیقی مقصد کے لیے بھرتی کیا تھا جبکہ بقیہ بچوں کی پہلے ہی سے تین سالہ مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔

تحقیق کے مرکزی مصنف کے مطابق ابتدائی نتائج سے یہ خطرناک صورتحال سامنے آئی کہ دور کی نظروں کی خرابی کافی زیادہ ہے اور اس حوالے سے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ باہر نہ جانے اور گھر میں ٹی وی، کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز کے استعمال کی وجہ سے ان کی دور کی نظر دھندلے پن کا شکار ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -