تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اہلیہ کے الزامات پر ہنی سنگھ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔

ہنی سنگھ نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں میں ان پر کڑی تنقید کی گئی لیکن وہ خاموش رہے لیکن اب ایسا معاملہ ہوگیا ہے کہ مجھے اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ گزشتہ 15 برس سے انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اور سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ کیسا ہے۔

ہنی سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی سے ان کی اہلیہ ہر میٹنگ اور شوٹنگ کا حصہ رہی ہیں۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ میرے ساتھ 20 برس گزارنے والی اہلیہ نے میرے اہلخانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، میرے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا وہ اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے، انہیں بھارتی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، سچ اور جھوٹ جلد سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ ہنی سنگھ کی اہلیہ شالنی تلوار نے شوہر اور ان کے اہلخانہ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

شالنی نے شوہر کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ کے تحت 10 کروڑ روپے کا معاوضہ دلوایا جائے۔

Comments

- Advertisement -