تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاڑکانہ: کتے کے کاٹنے کا خوف، بچے نے تالاب میں چھلانگ لگادی

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے خوف کے باعث بچے نے تالاب میں چھلانگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے خوف کے باعث تالاب میں چھلانگ لگانے والا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

ذرائع کے مطابق نواحی علاقے کے 10 سالہ علی ڈنو شیخ کی لاش لواحقین نے تالاب سے نکالی۔

بچے کو تالاب سے نکال کر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے کے انتقال کی تصدیق کردی۔

بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے، آئے روز بچے آوارہ کتے کے کاٹنے کے سبب جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

اے آر وی سینٹر کا کہنا ہے کہ ایک روز میں کتے کاٹنے کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ بچوں و بڑوں کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 9 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت ارسلان، عرفان ،آیان علی، عبداللہ، وزیر علی، جنید، ارشد علی، زبیر علی، سجاد، فہیم، صابر علی، جان محمد اور کمالہ کے نام سے ہوئی تھی۔

اس سے قبل سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے صوبائی اسمبلی میں کہا تھا کہ آوارہ کتوں کو قابو کرنے کا واحد حل انہیں ختم کرنا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر سندھ میں آوارہ کتوں کے مسئلے کو اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دے رہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -