تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

بھارتیوں نے مودی کو ’پنوتی‘ قرار دے دیا

بھارتی شہریوں نے ٹوکیو المپکس 2020 کے سیمی فائنل میں ہاکی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم مودی کو ٹھہراتے ہوئے انہیں پنوتی قرار دے دیا۔

بھارت میں تین اگست کی صبح سے ٹویٹر پر لفظ ’پنوتی‘ ٹریڈنگ پر آیا، یہ دراصل ہندی زبان کا لفظ ہے جس کے اردو میں معنی بری خبر، بدقسمتی سے لیے جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے ٹوکیو اولمپکس کے مردوں کے سیمی فائنل میں ہاکی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار مودی کو ٹھہرایا اور انہیں ’منحوس‘ یا ’پنوتی‘ قرار دیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں بھارت اور بلیجیئم کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا۔

جس وقت مودی نے ٹویٹ کیا بھارتی ٹیم دو ، ایک سے سبقت پر تھی، مگر ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد صورت حال مختلف ہوئی اور بلیجیئم کی ٹیم نے لگاتار تین گول اسکور کیے، یہ سبقت کھیل کے آخری وقت تک برقرار رہی جس کی وجہ سے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کا بھارت اور بلیجیئم کی ٹیم کے درمیان ہونے والا سیمی فائنل میچ دیکھ رہے ہیں۔

مودی نے لکھا کہ ’ہمیں اپنی ٹیم اور اُس کی صلاحیتوں پر فخر ہے، ہم اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ مودی نے جب میچ دیکھنا شروع کیا تب سے بھارتی ٹیم نے ہارنا شروع کردیا۔

Comments

- Advertisement -