ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا بلکہ ۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوا بس پابندیوں میں کچھ نرمی کی گئی ہے، عوام ویکسی نیشن کروانے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ عوام  نے پچھلے ہفتے بھرپور ویکسی نیشن کرائی،عوام سےگزارش ہے آئندہ بھی اسی طرح ویکسین لگوائیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ویکسین لگوانے کے پیغام کو مزید لوگوں تک پہنچانےکی ضرورت ہے،ریسٹورنٹ میں کام کرنے والوں کو ویکسین لگوانا ضروری ہے جبکہ جو لوگ ریسٹورنٹ آئیں گے انہیں بھی ویکسین سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوں گے‘۔

مرتضیٰ وہاب نے امید ظاہر کی کہ آنے والا وقت اچھا ہوگا اور ہم کرونا پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا بلکہ اس میں نرمی کی جارہی ہے، کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد تھی، اسی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، جس کے مثبت اثرات سامنے آئے کیونکہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں‌ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان، نئے کاروباری اوقاتِ کار بھی جاری

انہوں نے کہا کہ ’ہم  نے گزشتہ 10دن میں اچھی کامیابی حاصل کی، جس کی وجہ سے شہریوں کو کل سے سہولت دی جارہی ہے، کرونا کو شکست دینے کے لیے ماسک کا استعمال اور ویکسین لگوانا لازمی ہے‘۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے جو بھی فیصلے کیے وہ آئین و قانون کے مطابق تھے، سیاست دان عوامی نمائندے ہیں، وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے سفارشات دیتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ’سندھ  وہ واحدصوبہ ہے جس نے بلدیاتی نمائندوں کی مدت مکمل ہونے دی، الیکشن کمیشن  تیاری کرلے، اب بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں، جب بھی بلدیاتی الیکشن کاکہاجائیگا، پی پی بلدیاتی الیکشن کروائےگی‘۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں