تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

غنا علی ناقدین پر برس پڑیں

کراچی: اداکارہ غنا علی نے شوہر کو ’اے ٹی ایم‘ کہنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ ہیں، وہ ایک عام نوکری کرتے ہیں۔

حال ہی میں غنا علی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’دیکھو تو اس نے اے ٹی ایم سے شادی کی ہے۔‘

اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے غنا علی نے لکھا کہ ’نہ ہی وہ اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی کوئی ارب پتی، شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ تھیں تاکہ ہمارے ذہنی سکون کو اثر انداز کیا جاسکے۔‘

غنا علی نے وضاحت دی کہ میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں اور الحمدللہ ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’کسی کو وضاحت دینے سے کچھ نہیں ہونے والا لہٰذا آپ بھی اپنے کام سے کام رکھیں، ایک ایسی صورتحال میں تو ضرور یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی پالیسی ضرور اپنائیں جب آپ پوری کہانی نہیں جانتے ہوں۔

واضح رہے کہ غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی غنا علی اپنے شوہر پر تنقید کرنے والے ایک صارف کو کھری کھری سُنا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کئی پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -