تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وائرل ہونے والا یہ بچہ کون ہے؟

ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ حسب اللہ محمدوف ’چھوٹے حبیب‘ کے نام سے مشہور ہے اور اس کی ٹک ٹاک ویڈیو دنیا بھر پر وائرل ہورہی ہیں۔

حسب اللہ ایک بلاگ اور ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کا تعلق روس کے علاقے مخاچ قلعہ، داغستان سے ہے، یہ چیچنیا سے منسلک بحیرہ قزوین کے ساحل پر واقعہ ایک شہر ہے جس کی آبادی 6 لاکھ سے زیادہ ہے اور مشہور مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن حبیب نور محمدوف بھی اسی شہر میں رہائش پذیر ہیں۔

حسب اللہ کی عمر 18 سال ہے لیکن ایک جینیاتی مرض کی وجہ سے وہ بچوں جیسے نظر آتے ہیں، ان کی نشوونما رک چکی ہے اور آواز بھی بچوں کی طرح ہے، ان کا قد 3 فٹ 4 انچ ہے۔

چھوٹے حبیب نے پچھلے سال نومبر میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کرنا شروع کی لیکن حال ہی میں وہ ٹک ٹاک پر آئے اور آتے ہی چھا گئے۔

حسب اللہ کی شہرت کی وجہ دراصل ایم ایم اے کمیونٹی ہی تھی کیونکہ اس حوالے سے ان کی چند ویڈیوز مشہور ہوگئی تھیں، انہوں نے ہی حسب اللہ کو ’چھوٹے حبیب‘ کا نام دیا۔

چھوٹے حبیب کی تاجکستان سے تعلق رکھنے والے عبدالرازق کے ساتھ فائٹ کی خبریں خوب گردش کررہی ہیں ان دونوں کی پریس کانفرنس اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

عبد الرازق کی عمر 17 سال ہے اور وہ ایک گلوکار ہیں، وہ بھی اسی عارضے میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کا قد چھوٹا رہ گیا ہے۔

دونوں کی مجوزہ لڑائی پر کافی تحفظات بھی ہیں، کیونکہ دونوں پروفیشنل کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ ان کو لڑانے کا مقصد لوگوں کو ہنسی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

کئی حلقے اس مجوزہ لڑائی کو غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں۔ بہرحال، لڑائی ہوتی ہے یا نہیں لیکن حسب اللہ بہت مقبول ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -