تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نومولود بدل گئے، اسپتال میں تنازع کھڑا ہوگیا

خانپور: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے اسپتال میں نومولود بدل گئے جس کے بعد اسپتال میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے سرکاری اسپتال میں نومولود بدل گئے، بچوں کا فیصلہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایک خاتون کے ہاں بیٹا اور دوسری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، دونوں خواتین نے بیٹے کو اپنا بچہ قرار دیا۔

متاثرین نے بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر کے مطابق آمنہ زوجہ رفیق کے ہاں بیٹا اور مجیداں زوجہ فاروق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عملے کی غفلت کے باعث یہ صورت حال پیدا ہوئی، عملے نے دونوں خواتین کو آکر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ فریقین میں معاہدہ ہوگیا ہے ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد والدین فیصلہ ماننے کے پابند ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -