تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دلہن دلہا کی تصویر لینے کے دوران فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر گیا، ویڈیو دیکھیں

شادی کو یادگار بنانے کے لیے لوگ اکثر فوٹو گرافر اور مووی بنانے والے کی خدمات حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ اس لمحے کو قید کر کے زندگی بھر اسے دیکھ سکیں۔

شادی میں دلہن اور دلہا اکثر اوقات فوٹو گرافرز کی جانب سے بار بار مختلف پوز بنوانے پر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس دوران خاموشی اختیار کیے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں ہونے والی ایک شادی میں دلہن دلہا نے اپنی تقریب کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنانے کے لیے فوٹو گرافر کی خدمات حاصل کیں تو اس دوران حیران کن واقعہ پیش آیا۔

فوٹوگرافر نے جب سوئمنگ پول کے قریب دلہن اور دلہا کی ایک ساتھ تصویر بنانے کی کوشش کی تو وہ اس دوران سوئمنگ پول کے اندر گر گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں صارفین نے فوٹوگرافر کو احمق قرار دیا جبکہ کچھ نے اُسے جنونی فوٹو گرافر بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص نے اپنا کام کرنے کے لیے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی‘۔

Comments

- Advertisement -