The news is by your side.

Advertisement

لیاری، نوجوانوں‌ کا کتے پر انسانیت سوز تشدد

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں آوارہ کتے کو انسانیت سوز تشدد کے بعد مار دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے محلے بغدادی میں 6، 7 نوجوانوں نے کتے کو رسی سے باندھ کر اس قدر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرگیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو کو  قواعد و ضوابط کے مطابق خبر کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیاری کے بغدادی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم 7 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ویڈیو بنانے والے شخص کو مرکزی ملزم بتایا گیا ہے۔

مقدمہ اینیمل ایکٹ، جانوروں کو مارنے یا جسمانی طور پر تشدد پہنچانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ روز بغدادی کےعلاقےمیں پیش آیا۔ پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس نے بتایا کہ کتا آئے روز علاقہ مکینوں اور بچوں کو کاٹ لیتا تھا، تنگ آکر اُس کو مارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں