ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

جاپان کی شدید گرمی نے 57 جانیں نگل لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران 57 شہری ہلاک ہوگئے۔

حکومت کی جانب سے منگل کے روز اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہیٹ اسٹروک اور ہیٹ ویوو کے باعث 18 ہزار سے زائد لوگوں کو اسپتال لایا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے قبل 5 ہزار سے زائد افراد گرمی سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک ہفتہ قبل مختلف اسپتالوں میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 347 تک پہنچ گئی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 57 افراد گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان میں 2008 کے بعد درجہ حرارت اپنی شدت کا پہنچا اور آئندہ چند دنوں میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 18ہزار 347 متاثرین میں سے 6 ہزار سے زائد افرد کی طبیعت ناساز ہے جن کی عمریں 65 سال سے زائد ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں