لاہور : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید کے میں احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے 57 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مریدکے میں احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والے افراد کے خلاف پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاہور، قصور، کامونکی، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں رات گئے مختلف کارروائیوں کے دوران 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے 109 شرپسندوں کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس ٹریس کرلیے ہیں، جبکہ 250 سے زائد افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ بھی رات سے شروع کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں انتشار انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے اور پبلک آرڈر کی بحالی کے لیے کی جا رہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


