تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت شیلٹر ہوم میں کم عمر 57 لڑکیاں کرونا کی شکار

نئی دہلی: مودی سرکار کرونا وائرس پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی. بھارت کے شیلٹر ہوم میں موجود 57 کم عمر لڑکیاں کرونا میں مبتلا ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کانپور کے شیلٹر ہوم میں 57 کم عمر لڑکیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، کرونا سے متاثر پانچ لڑکیاں حاملہ بھی ہیں۔

کرونا سے متاثر تمام لڑکیوں میں کرونا کی علامات بھی موجود تھیں، لڑکیوں کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر اترپردیش ویمن کمیشن کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثر زیادہ تر لڑکیاں جنسی تشدد کا نشانہ بھی بن چکی تھیں، واضح رہے کہ بھارت کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے باعث 13699 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 25 ہزار افراد میں کرونا کے تصدیق شدہ مریض ہیں، کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد دو لاکھ 37 ہزار ہے۔

کرونا سے سب سے زیادہ اموات بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 6170 ہوئیں اس کے بعد دہلی میں کرونا سے 2175 افراد جانیں گنوا بیٹھے۔

اسی طرح تامل ناڈو میں 757 گجرات میں 1663 اور اتر پردیش میں 550 افراد کرونا کے باعث چل بسے۔

یاد رہے کہ بھارت کرونا کے ساتھ ساتھ لداخ میں چین سے جھڑپوں کا بھی سامنا بھی کررہا ہے، لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی فوجیوں کی قبضے کی کوشش پر چینی فوجیوں نے کرار جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -