تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

راج کندرا کی مشکلات میں مزید اضافہ

ممبئی: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت میں راج کندرا فحش فلموں کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، اداکارہ کے شوہر کو 20 اگست تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

عدالت میں ممبئی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اگر راج کندرا کی ضمانت ہوجاتی ہے تو باہر جاکر وہ دوبارہ ایسی ہی فلمیں پروڈیوس کریں گے جبکہ ان کی ضمانت سے معاشرے کو بھی برا پیغام ملے گا۔

پولیس کی جانب سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ اگر برطانوی شہریت رکھنے والے راج کندرا کی ضمانت ہوئی تو وہ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔

یہ پڑھیں: شوہر کی گرفتاری، شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ کے شوہرراج کندرا نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے اس کیس کی چارج شیٹ اپریل میں داخل کی جبکہ اس دوران اس چارج شیٹ اور نہ ہی ان کی ایف آئی آر میں ان کا نام موجود تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کی چارج شیٹ میں جن پر الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ پہلے سے ہی ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

اس کے جواب میں پولیس کا کہنا تھا کہ یہ سنگین نوعیت کا جرم ہے اور پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ راج کندرا کی پروڈیوس کردہ ویڈیوز کہاں کہاں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شلپا شیٹھی کے شوہر پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد راج کندرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے 20 جولائی کو شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندر کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -