The news is by your side.

Advertisement

سوات، 3 بہن بھائی پُراسرار طور پر لاپتہ

مالاکنڈ: خیبرپختون خواہ کے علاقے سوات سے تین بہن بھائی پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے، جن کا 72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز شہزاد عالم کے مطابق خیبرپختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں واقع وادی سوات کے علاقے گل کدہ سے تین روز قبل تین بہن بھائی پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ تینوں بہن بھائی تین روز پہلے گھر سے نکلے اور پھر واپس نہیں لوٹ سکے، جنہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سوات میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، 50 سیاح موبائل اور بھاری نقدی سے محروم

اہل خانہ نے بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس کا آگاہ کیا، جس کے بعد سیدو تھانے میں بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد بھی پولیس گمشدہ ہونے والے بچوں کا کوئی سراغ نہ لگا سکی۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بچوں کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ کو شبہ ہے کہ بچوں کو کسی نے اغوا کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں