تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر ملیں گے‘

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے فنڈز فراہم کررہا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کے شکر گزار ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650 ارب ڈالر جاری کیے ہیں، پاکستان کو بھی 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو یہ رقم غیر مشروط طور پر فراہم کی جارہی ہے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کافی اقدامات کیے، گروتھ کی توقع ہے، آڈیٹر جنرل نے 1.22 ارب ڈالر کی نشاندہی کی جس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

وزیراعظم سے وزیر خزانہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض فراہم کرے گا، پروگرام متوسط طبقے کو بھی اپنی چھت کے حصول کے لیے قرض فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کسانوں کی مالی معاونت میں مشینری کے حصول کے لیے قرض شامل ہیں، زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ممکن ہوسکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام لوگوں کے روزگار میں معاونت فراہم کرے گا، اپنا گھر اور زرعی مشینری کے حصول میں معاونت کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -