تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انڈونیشیا میں نائیجیریا کے سفارتکار پر حملے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نائیجیرین سفارتکار عبدالرحمان ابراہیم پر مبینہ طور پر تین لوگوں نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین سفارت کار عبدالرحمان ابراہیم پر ان کے گھر کے قریب مبینہ طور پر انڈونیشیا کے امیگریشن حکام کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد سفارت کار کے ہاتھوں کو پکڑرہے ہیں جبکہ تیسرا شخص ان کے چہرے کو گاڑی کی پچھلی نشست کے ساتھ دبا رہا ہے۔

ویڈیو میں سفید ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس نائیجیرین سفارت کار کو مسلسل چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

نائیجیریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت سے اس واقعے کی شکایت کی گئی ہے جبکہ انڈونیشیا کے سفیر نے حکومت کی جانب سے واقعے پر معافی مانگی ہے۔

نائیجیریا کے وزیر برائے خارجہ امور اونیاما کا کہنا ہے کہ ابراہیم پر انڈونیشین حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے دوران حملہ کیا۔

دوسری جانب انڈونیشیا نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نائیجیریا کے سفارت کار سے معذرت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -