تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

زرمبادلہ کے ذخائر میں‌ 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس پی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کے ذخائر کم ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم اگست سے 6 اگست کے دورانیے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 24 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کم ہوئے ہیں، 6 اگست تک قومی مرکزی بینک کے ذخائر 17 ارب 62 کروڑ ڈالرز رہے۔

مزید پڑھیں: زر مبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ‌ ڈالرز کی کمی

ترجمان ایس بی پی کے مطابق شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.02 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 29 جولائی کو زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں 23 جولائی تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ ’اس دورانیے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر  24 ارب 87 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں‘۔

ایس بی پی ترجمان کے مطابق مزکری بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17.82ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالرز سے کم ہوکر 7.04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

Comments

- Advertisement -