تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ٹام کروز خود کو نقصان پہنچانے کیلیے تیار رہتے ہیں‘

امریکی اداکار جیک جانسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کے سیٹ پر رویے سے متعلق بتادیا۔

ہالی ووڈ اداکار جیک جانسن نے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹام کروز سیٹ پر اپنے ساتھی اداکاروں سے ہمیشہ اچھے کام کی توقع رکھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ایک فلم ساز کے لحاظ سے ٹام کروز ناظرین کو محظوظ کرنا چاہتے ہیں اور اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے ہیں تو دستبردار کردئیے جائیں گے۔

جیک جانسن نے کہا کہ ٹام کروز سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے کام کرتے ہیں تو اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے آپ کو حقیقت میں نقصان پہنچانے کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے پولیس کیوں بلائی؟

انہوں نے کہا کہ ٹام کروز کی اپنے کام سے لگن کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اکثر فلموں میں اپنے خطرناک اسٹنٹ بھی خود کرنا پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کو اس وقت پولیس بلانی پڑگئی تھی جب فلم کی شوٹنگ کے دوران متعدد لوگوں نے سیٹ پر ہلہ بول دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -