تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا کی امیر ترین خاتون کی دولت کتنی ہے؟

نیویارک: غیرملکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا بھر کی امیرترین 10 خواتین کی نئی فہرست جاری کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوربز کی جانب سے جاری کردہ 2021 کی امیرترین خواتین کی فہرست میں دنیا کی امیر ترین خاتون کا تعلق فرانس کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے، جن کا نام فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس ہے۔

68 سالہ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اثاثوں کی مالیت 92.9 بلین امریکی ڈالر ہے، وہ اپنے ان اثاثوں کی مدد سے مقامی ڈیمز اور گرجا گھروں کی بحالی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس خواتین میں مقبول ترین میک اپ برانڈ ’لورئیل‘ کی مالک ہیں، اس میک اپ اینڈ بیوٹی کمپنی کے کاروبار کا آغاز ان کے آباؤ اجداد نے 1907 میں کیا تھا۔

Meet the new L'Oreal heiress: A 64-year-old recluse and book author who  inherited US$43.3 billion | National Post

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس اپنے اس میک اپ کے خاندانی کاروبار میں 33 فیصد کی مالک ہیں، ان کو یہ جائیداد اپنی والدہ لیلی این بیٹن کورٹ سے ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان کی والدہ کا لیلیٰ این بیٹن کورٹ کا انتقال ستمبر 2017 میں 94 برس کی عمر میں ہوا تھا۔

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس ایک مصنفہ بھی ہیں جو کہ مذہبی موضوعات سمیت کئی مضمون پر کتابیں لکھ چکی ہیں جن میں یونانی داستان سے لے کر بائبل شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -