تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’دعا کریں سرجری کی ضرورت نہ پڑے‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

اداکارہ نمرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا لیکن ابھی بھی تکلیف میں مبتلا ہیں، واضح رہے کہ اداکارہ کو معدے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نمرہ خان نے کہا کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج تو ہوگئی ہیں لیکن دعا کریں کہ ان کی تکلیف دوائیوں سے ہی کم ہوجائے سرجری کی ضرورت نہ پڑے۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام چاہنے والوں کا دعاؤں اور نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نمرہ خان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، سب لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -