تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان سے متعلق پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا، ترک میڈیا نے سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد: افغانستان سے متعلق پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر ترک میڈیا نے سوالات اٹھا دئیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک میڈیا ٹی آر ٹی نے سوال کیا کہ افغانستان کی صورت حال پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ترک میڈیا نے سوال کیا کہ کیا پاکستان پر من گھڑت الزامات سے طالبان کی پیش قدمی رک جائے گی؟

ٹی آر ٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار صرف امریکا ہے، امریکا کے نکلتے ہی افغان فورسز تاش کے پتوں کی طرح کیسے بکھر گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے امریکا نے حملہ کرکے کہا تھا کہ امید اور جمہوریت لائے گا، افغانستان کی موجودہ صورت حال کیا یہ ہی امید اور جمہوریت ہے، جمہوریت کی آڑ لے کر امریکا نے افغانستان، عراق میں تجربے کیے۔

ٹی آر ٹی نے کہا کہ دنیا نہ بھولے 20 سال پہلے امریکا دہشت گردی کے خلاف حملہ آور ہوا تھا، امریکا 20 سال رہا اور افغانستان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا رہا۔

ترک میڈیا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے سے زمینی حقائق نہیں بدل سکتے، افغانستان کی موجودہ صورت حال امریکا کے 20 سال رہنے کی وجہ سے ہے۔

Comments

- Advertisement -