The news is by your side.

Advertisement

’میچ ہاتھ سے ابھی نکلا نہیں ہے‘

جمیکا: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وکٹیں گرانے کے باوجود ویسٹ انڈیز پر دباؤ نہ بڑھا سکے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری سیشن میں بولرز کو اچھی بولنگ کرنی چاہیے تھی، میزبان ٹیم کو پچاس سے کم رنز کی لیڈ پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آخری سیشن میں اچھی بولنگ کرتے تو میچ پر گرفت مضبوط ہوسکتی تھی لیکن میچ ہاتھ سے ابھی نکلا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کنگسٹن ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری

فاسٹ بولر نے کہا کہ میزبان ٹیم کو جتنی جلدی آؤٹ کریں گے اتنا ہی ہمارے بیٹسمینوں پر دباؤ کم ہوگا، تیسرے دن کا پہلا گھنٹہ بہت اہم ہے، ابھی ٹیم کے ہاتھ سے میچ نکلا نہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسری اننگز میں بڑا اسکور کرکے اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 251 رنز بنا کر 34 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں