تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جمیکا میں 7.2 شدت زلزلہ، پی سی بی کا بیان آگیا

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمیکا میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جمیکا میں حکام کی جانب سے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمیکا میں اس وقت قومی کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے، جو وہاں دو روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف خیریت سے ہیں۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل مقررہ وقت پر ہی شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -