تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

افغانستان کی صورتحال پر برطانوی وزیر دفاع افسردہ ہوگئے

لندن: برطانوی وزیر دفاع بین والس افغانستان کی صورت حال پر ٹی وی انٹرویو کے دوران افسردہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ برطانیہ صرف اپنے شہریوں کی واپسی تک افغانستان میں موجود ہے، ہماری فوج کے مرد و خواتین اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بین والس نے کہا کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آسکیں گے ان کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ کوشش کرنی ہوگی کہ ترقی پذیر ملکوں میں ان کو پناہ مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال انتہائی افسوسناک ہے، مغرب نے جو کرنا تھا کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: طالبان کا کابل پر قبضہ، برطانیہ نے اہم اعلان کردیا

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے افغانستان میں نئی حکومت کوتسلیم نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے، نئی حکومت سے متعلق تمام ہم خیال حکومتوں کومل کر سوچنا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشتگردی کی آماجگاہ بنے، ہم معاہدے کےبغیر کسی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جلد ہی اسلامی امارات کا ‏اعلان کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -