تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انور مقصود نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دیدی

کراچی: معروف ڈرامہ نگار اور مصنف انور مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے خبردار کردیا۔

انور مقصود کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں مختلف ٹویٹس کررہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ لیپ ٹاپ ہے، نہ انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی کوئی اسمارٹ فون ہے۔

انور مقصود نے سادہ فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ سب سے پرانا فون ہے جس میں میسج بھی مشکل سے ٹائپ ہوتا ہے کیونکہ مجھے میسج کرنا نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میری وجہ سے تکلیف ہورہی ہے، میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انور مقصود نے کہا کہ جو لوگ میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹس بنا رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں، میں پچھلے 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں، میں نے کبھی کسی کے لیے غلط الفاظ استعمال نہیں کیے۔

Comments

- Advertisement -