The news is by your side.

Advertisement

کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری کا واقعہ، پولیس سرٹیفکیٹ جعلی نکلا

کراچی کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی چوری سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے چوری کے واقعے میں ملوث ملزم ڈرائیور کے پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ پر تھانیدار کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کرکے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا، تھانہ گلستان جوہر سے جاری سرٹیفکیٹ کی جانچ پر سابق تھانیدار لاعلم نکلے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، ملزم کی جانب سے پھینکے گئے موبائل فون تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور20 کروڑ روپے لیکر فرار

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے پھینکا گیا ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا، ملزم کے ذاتی سم کارڈز، رابطوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے میٹھادر سے کیش وین ڈرائیور حسین شاہ 9 اگست کو 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے اور اسی دوران وین ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں