تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مینار پاکستان پر درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے سارا واقعہ بیان کردیا

لاہور: مینار پاکستان پر 14 اگست کے روز درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مینار پاکستان پر 14 اگست کے روز ہراسگی کا نشانہ بننے والی لڑکی عائشہ اکرام نے بتایا کہ کسی ایک شخص نے بھی بچانے کی کوشش نہیں کی، کپڑے پھاڑ دئیے گئے، زمین پر گرگئی تو ہاتھ اور ٹانگیں کھینچی گئیں۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ یوٹیوبر ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ برہنہ کردیا جائے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھے ان افراد کے چہرے یاد ہیں میں انہیں پہچان سکتی ہوں، ایسا قانون بنایا جائے کہ ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں: مینارِ پاکستان واقعہ ، وزیراعظم کا خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

یاد رہے لاہور گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز ویڈیو بنانے آنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو ہجوم نے ہراساں کیا تھا، واقعے میں ملوث 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں متاثرہ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے مینار پاکستان میں لڑکی سےبدتمیزی کے واقعے میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ،سوشل میڈیاویڈیوسے شناخت کر رہے ہیں، بہت جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -