تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

افغانستان کرکٹ ٹیم نے کابل میں ٹریننگ شروع کردی

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کابل میں ٹریننگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی جہاں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -