The news is by your side.

Advertisement

کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم خبر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور کیوی کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ ہوا جس میں پاک نیوزی لینڈ سیریز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی سی بی نے کیوی بورڈ کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیوی بورڈ نے سیکیورٹی ایکسپرٹ رگ ڈکسین کو پاکستان بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ رگ ڈکسین آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر نیوزی کے چند کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورتحال، کیوی کھلاڑی دورہ پاکستان کیلیے فکرمند

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ دنوں کیا تھا۔ پاکستان کےخلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

15رکنی ٹی20اسکواڈ میں مارٹن گپٹل،کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہینری ایک روزہ اوربین سیئرز، ‏ٹوڈایسٹل، ہیمش بینٹ اور مارک چیپمی، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 3ون ڈے اور 5ٹی20پر مشتمل سیریز کھیلےگی۔ نیوزی لینڈ کی ‏ٹیم11ستمبرکوپاکستان پہنچےگی۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہو گا جب کہ 5ٹی20میچزکی سیریز 25ستمبر ‏سے لاہور میں کھیلی جائےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں