بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

گوادر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایکسپریس وے کی تعمیر پر مامور عملے کی گاڑی کے قریب ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سرینا چوک کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سرینہ چوک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سرینا چوک کے قریب دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سریناہوٹل کےقریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں