تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’یہاں بھیڑیے بستے ہیں‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک بھی مینار پاکستان واقعے پر بھڑک اٹھیں۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’یہاں بھیڑیے بستے ہیں، جن کا جب داؤ لگتا ہے وہ اپنی کھال میں واپس آجاتے ہیں اور عورت کو چیر پھاڑنے لگتے ہیں۔‘

حمیمہ ملک نے لکھا کہ ’ایسے درندوں پر لعنت ہے جو عورت کو ہوس بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔‘

انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس معاشرے کا حصہ ہوں جہاں دو سال کی بچی سے لے کر 50 سال کی عورت تک کوئی محفوظ نہیں۔‘

اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں یہ نہیں کہتی کہ میرا جسم، میری مرضی، میں صرف یہ سوال کررہی ہوں کہ میرا جسم اور 400 مردوں کی مرضی؟‘

حمیمہ ملک کے ٹویٹس پر خواتین و مرد صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -