تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خواتین سے بدسلوکی کے واقعات، ثروت گیلانی کا انوکھا مشورہ

شوبز شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر انوکھا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بندوق تھامی ہوئی ہے اور نشانہ لگارہی ہیں۔

اداکارہ نے لڑکیوں کو بھی بندوق کو طور بہترین دوست رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ثروت گیلانی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے لڑکیوں کو یہ مشورہ لاہور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کے باعث دیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز پہلے عائشہ اکرم نامی خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی بعدازاں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چنگ چی رکشے میں خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی کی۔

رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس

لاہور کے گریٹر پارک میں پہلے عائشہ نامی خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ بدسلوکی کی گئی بعد ازاں چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -