منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

احسان مانی اور رمیز راجہ کی ملاقات، وزیراعظم نے کسے گرین سگنل دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی پیٹھ تھپتھپادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احسان مانی سے کام جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت میں کہا کہ وہ تین سال تک کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق رپورٹ بھی عمران خان کو پیش کی۔

ادھر سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کرکٹ سے متعلق تجاویز دیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت بدھ 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں