تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟ ‏

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے لیے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو دوبارہ وزیراعظم ہاؤس بلایا، ‏احسان مانی کی چوبیس گھنٹوں میں ان سے یہ دوسری ملاقات تھی۔

احسان مانی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات سے متعلق وزیراعظم کو تفصیل سے بتایا۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے وزیراعظم کو آئی سی سی ایونٹ سے متعلق بھی ہوم ورک مکمل کرکے بریف کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین پی سی بی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی پیٹھ تھپتھپادی۔

ادھر گزشتہ روز ہی سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کرکٹ سے متعلق تجاویز دیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت آج ختم ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -