تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

افغان شہریوں کے انخلا میں تیزی، مزید ساڑھے 18 ہزار ملک چھوڑ گئے

کابل: افغان طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان سے شہریوں کے ملک چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان سے 18 ہزار 600 افغان شہری ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک منتقل ہوگئے ہیں، جہاں وہ بطور مہاجر زندگی گزاریں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ چودہ اگست سے اب تک 35 ہزار سے زائد افغان شہری ملک چھوڑ کر  چلے گئے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں ایک بار پھر افغان شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ طبقےکی قدر کرتے ہیں، افغان شہریوں کو امریکی سازش کے تحت ملک سے لے جاکر نامعلوم مقام پر منتقل کررہا ہے۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق پڑھےلکھےافغان شہریوں کو نامعلوم مقام منتقل کرنا افغانستان کے خلاف بڑی سازش ہے۔

قبل ازیں اپنی دوسری پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’کابل ایئرپورٹ پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے، امریکا اپنی پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے افغان شہریوں کو لالچ دے کر نکال رہا ہے، امریکی حکام شہریوں کو ایئرپورٹ پر بلاتے ہیں اور جب ہجوم بڑھتا ہے تو فائرنگ کردیتے ہیں‘۔

انہوں نے کابل ایئرپورٹ پر جمع ہونے والے شہریوں سے پرامن رہنے اور تسلی رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ  اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں اور کسی بھی حوالے سے  پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم اُن کے بھائی ہیں‘۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’کابل ایئرپورٹ جانے والے راستے احتیاطاً بندکر دیئے ہیں، ہم شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ایئرپورٹ سے واپس گھر چلے جائیں، کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -