تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’خاتون کے بغیر افغان حکومت مکمل نہیں ہوسکتی‘

کابل میں سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ کوفی کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر افغان حکومت مکمل نہیں ہوسکتی۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ کوفی نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بغیر نئی افغان حکومت مکمل نہیں ہوسکتی، قبول نہیں کہ گھر کے کونے میں بیٹھ کر صورت حال کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو حقوق حاصل کرنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ’خواتین سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہےکام پر قدغن نہیں لگائیں گے۔

یہ پڑھیں: خواتین کو گھر بیٹھے تنخواہ دی جائے گی، ذبیح اللہ مجاہد

ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں سیکیورٹی صورتحال ابھی بہتر نہیں اس لیے خواتین کو فی الحال روک دیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا خواتین سے متعلق مزید کہنا تھا کہ خواتین کو گھر بیٹھ کر تنخواہیں ادا کی جائیں گی اور صورت حال بہتر ہوتے ہی انہیں کام پر آنے کی اجازت ہوگی‘۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ میڈیا کےمحاصرے یا غیر ملکی صحافیوں پر پابندی کی کوئی پالیسی نہیں ہے، میڈیا سے متعلق کوئی واقعہ پیش آیا تو اس کی تحقیقات کریں گے‘۔

Comments

- Advertisement -